سپریم کورٹ: بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کوکیس کی سماعت کرے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:38

سپریم کورٹ: بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) رہنماتحریک انصاف بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقررکردیا گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کوکیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکا مقدمہ کھولنے کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عدالت عظمی کو بھجوائے گئے ریفرنس کی یکم دسمبر2011کو سماعت کے بعد عدالت عظمی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کی تھی ،اس دوران ان کی طرف سے عدالت کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پربابر اعوان کونوٹس جاری ہواتھاجس کا نوٹس لیتے ہوئے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بابر اعوان کالائسنس وکالت معطل کردیا تھا جو بعد میں آنے والے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے دور میں بحال کردیا گیا تاہم توہین عدالت کیس تاحال زیر التوا تھا ۔

اب عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور بابر اعوان کونوٹس جاری کئے ہیں ۔یاد رہے کہ صدر زرداری نے بھٹو ریفرنس میں بابر اعوان کی جگہ اعتزازاحسن کو وکیل نامزدکیا تھا تاہم اس کی گذشتہ کئی سال سے دوبارہ سماعت نہیں ہوسکی ۔ -03-18--272

متعلقہ عنوان :