عامرلیاقت کےہاتھوں سےکبھی آم نہیں کھاؤں گا،پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 19:12

عامرلیاقت کےہاتھوں سےکبھی آم نہیں کھاؤں گا،پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک لائن کھینچ دی ہے کہ کچھ بھی ہوجائے عامرلیاقت کے ہاتھوں سے کبھی آم نہیں کھاؤں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گردشی قرضوں کاپہاڑ 480ارب جوحکومت نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔وہ اب پانچ سو ارب سے بھی تجاوز کرگیاہے۔انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت بے شمار ایسی باتیں کی ہیں جن سے میں اتفاق نہیں کرتا۔

اساان باتوں کودوحصوں میں بانٹ دیتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک بات عامرلیاقت نے عمران خان کی ذات، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی سپورٹرز پربات کی۔عامر لیاقت نے پی ٹی آئی پرشدید تنقید کی۔لیکن جب وہ پارٹی میں شامل ہوئے توانہوں نے اپنی باتوں کی خود ہی نفی کردی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں نے ایک لائن کھینچی ہوئی ہے اس سے میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ کچھ میں کرلیں عامر لیاقت کے ہاتھوں سے آم نہیں کھاؤں گا۔اسد عمر نے عامر کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عامر اگرتم کہیں س رہے ہوتومیں بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ بھی ہوجائے میں عامر کے ہاتھوں سے آم نہیں کھاؤں گا۔