غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئینگے تو انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی ، شاہد آفریدی

ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوشی کی بات ہے، تاہم پی ایس ایل میں ان بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شامل کریں جبکہ ان سے پاکستان آنے کی یقین دہانی لینا بھی ضروری ہے، سابق آل رائونڈر

جمعرات 22 مارچ 2018 20:33

غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئینگے تو انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی ، شاہد آفریدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنا ضروری ہے ان کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گی، ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوشی کی بات ہے، تاہم پی ایس ایل میں ان بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شامل کریں جبکہ ان سے پاکستان آنے کی یقین دہانی لینا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد آفریدی فائونڈیشن اور پیپسی لیگ کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب میں کیا، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کی جانی چاہیے، ملک میں ون ڈے کرکٹ میں کافی کمی واقعہ ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ زیادہ ہو رہی ہے اس معاملے پر قابو پانے کے لئے ون ڈے میچ زیادہ کروانے کی اشد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھارت کرکٹروں کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے ساتھ معاہدے کرتے ہوئے یہ دیکھنا بھی ضروری ہو گا کہ وہ کسی اور لیگ میں تو شامل نہیں، کامران اکمل کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کامران اکمل بہتر پرفارمنس دے رہے ہیں جبکہ یہ سلیکٹر کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کامران اکمل کو قومی سکواڈ میں شامل کرتے ہیں کہ نہیں۔