ایشیاء میں فضائی آلودگی ایشیاء میں ماحولیاتی انحطاط کی ایک بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئی، مشاہد اللہ خان

پاکستان کو اس وقت موسم سرما میں سموگ جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ گاڑیوں و صنعت کے دھوئیں، فضلہ جات کو جلانے، اینٹوں کے بھٹوں اور گرد جیسی وجوہات سے ماحول پر برے اثرات مرتب ہوئے ، وزیر موسمیاتی تبدیلی

جمعرات 22 مارچ 2018 20:33

ایشیاء میں فضائی آلودگی ایشیاء میں ماحولیاتی انحطاط کی ایک بڑی وجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ایشیائ میں فضائی آلودگی ایشیائ میں ماحولیاتی انحطاط کی ایک بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں زندگی گذارنے کے معیارات پر اثر پڑا ہے۔ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت موسم سرما میں سموگ جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ گاڑیوں و صنعت کے دھوئیں، فضلہ جات کو جلانے، اینٹوں کے بھٹوں اور گرد جیسی وجوہات سے ماحول پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

بیان میں عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہری فضائی آلودگی کی وجہ سے کمسن بچوں میں تقریباً 22 ہزار قبل از وقت اموات ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

تقریباً 54 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ یومیہ بنتا ہے جس میں سے زیادہ تر نشیبی علاقوں میں پھینک دیا جاتا ہے یا جلا دیا جاتا ہے۔ سالڈ ویسٹ کی مناسب تلفی نہ ہونے کی وجہ سے مضر صحت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے کچھ سنجیدہ اقدامات کئے ہیں جن میں ماحول دوست پالیسیاں اور ملک کے بڑے شہروں میں ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائ پیسیفک کلین ایئر پارٹنر شپ جوائنٹ فورم 2018ئ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :