آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر عمان پہنچ گئے

سپہ سالار پاک فوج نے عمانی وزیر دفاع،فوجی سربراہان سے ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی ، دفاع اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی آر ایس پی آر

جمعرات 22 مارچ 2018 20:30

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر عمان پہنچ گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے ، عمان کے وزیردفاع سید بدر بن سعود ، مسلح افواج اور رائل عمان ایئر فورس کے سربراہان سے ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلطنت عمان پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سلطنت عمان میں مسلح افواج کے سربراہ، رائل عمان ائیر فورس کے سربراہ اور وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔