23مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، سردار ایاز صادق

/ مرتضی جاوید عباسی سا ل قبل آ ج کے دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائدا عظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا اورقرار داد لاہورمنظور کی جسے بعد میں قرار داد پاکستان کا نام دیا گیا، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قائدا عظم نے اسلام کے امن وبرداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا جس سے نہ صر ف مسلمانان ہند بلکہ برصغیر میں رہنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں، یوم پاکستان کے پروقار موقع پر علیحدہ علیحدہ پیغامات میں قوم کو مبارکباد

جمعرات 22 مارچ 2018 20:30

23مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، سردار ایاز ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے یوم پاکستان کے پر وقار موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے ۔سپیکر نے قوم کے نا م اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ 78سا ل قبل آ ج کے دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائدا عظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا اورقرار داد لاہورمنظور کی جسے بعد میں قرار داد پاکستان کا نام دیا گیا۔

اس قرارداد نے مسلمانوں کو نئی سمت اورسوچ دی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائدا عظم نے اسلام کے امن وبرداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا جس سے نہ صر ف مسلمانان ہند بلکہ برصغیر میں رہنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں۔

سپیکر نے قائدا عظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا کہ قرار داد پاکستان کی منظوری کے صر ف سات سال کے قلیل عرصہ میں مسلمان ایک پر امن جدوجہد کے ذریعے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اپنے لیے ایک علیحد ہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ آج کے دن ہمیں بحثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ملی اتحاد اور قائدکے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوںکو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا ۔

قائم مقام سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ اس قرارداد نے آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی اور مسلمانوں کو ایک مقصد عظیم کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا۔ دونوںقائدین نے یقین دلایا کہ پارلیمان اور موجودہ حکومت اس مملکت خداداد کی تہذیب، ثقافتی ورثے اور اقدار کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کی روشنی میں ہی ملک میں معاشی اور سماجی انقلاب لانے کی بھر پور کرششیں جاری رکھی جائے گی ۔طارق ورک