Live Updates

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سینٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

آصف علی زرداری،سید خورشید شاہ ، سید نیئر حسین بخاری ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ،سینیٹر مولابخش چانڈیو کی طرف سے پاکستان کی سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈز منتخب ہونے پر مبارکباد میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کی شکرگزار ہوں،رضا ربانی، اعتزاز احسن اور اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں،تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں ساتھ لیکر چلوں گی، شیری رحمان شیری رحمان سینیٹ میں آئیں اور انسانی حقوق کا دفاع کریں گی، پیپلزپارٹی ہر فورم پر خواتین کے مساوی حقوق کی علمبردار ہے، آصف علی زرداری

جمعرات 22 مارچ 2018 20:30

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سینٹ میں پہلی خاتون  اپوزیشن لیڈر منتخب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی شیری رحمان سینٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئی ہیں،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ،سینیٹر مولابخش چانڈیو کی طرف سے پاکستان کی سینیٹ میں پہلی اپوزیشن لیڈز منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے سینیٹر شیری رحمان اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئی ہیں،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کی شکرگزار ہوں،رضا ربانی، اعتزاز احسن اور اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں،تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں ساتھ لیکر چلوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت اور اکثریت کے فلسلفے پر یقین رکھتی ہے،سینیٹ کو پہلے سے زیادہ مؤثر اور سرگرم بنائیں گے،حکومت پر پالیسیوں کے حساب سے دباؤ بڑھائیں گے اور حکومت کو جوابدہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاق کو مستحکم کریں گے،اپنا امیدوار لانا پی ٹی آئی کا حق تھا،تحریک انصاف کو دعوت دیتے ہیں کہ ماضی کی طرح ہمارے ساتھ مل کر اپوزیشن کو توانا بنائیں،ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی طرح سنیٹ میں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر معاملے پر پی ٹی آئی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ڈپٹی چیئرمین سیٹ سلیم مانڈوی والا نے قائد حزب اختلاف چیمبر میں آکر شیری رحمان کو قائدحزب اختلاف مقرر ہونے پر ڈپٹی چیئرمین کی مبارکباد دی۔اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کہ نعرے جبکہ یہ نعرہ چوہدری منظور نے لگوایا۔صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے پر شیری رحمان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شیری رحمان سینیٹ میں آئیں اور انسانی حقوق کا دفاع کریں گی، پیپلزپارٹی ہر فورم پر خواتین کے مساوی حقوق کی علمبردار ہے جبکہ انہوں نے اپنی گفتگو میں حزب اختلاف کے سینیٹروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری سینیٹر مولابخش چانڈیو نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ھونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے ھمیشہ عورت لیڈران کو ملک کے سیاسی معاملات چلانے میں بھت اھمیت دی ھے ، ایسے تاریخی کارنامے صرف اور صرف پیپلز پارٹی ھی کر سکتی ھے ،اس عمل سے پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کی فتح ھوئی ھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات