خطہ کے امن کیلئے پاک افغان تعلقات میں تیزی ضروری ہے، آفتاب احمد خان شیر پائو

افغان مہاجرین کی وطن واپسی یو این چارٹر کے مطابق ہونی چاہیے، سربراہ قومی وطن پارٹی

جمعرات 22 مارچ 2018 20:30

خطہ کے امن کیلئے پاک افغان تعلقات میں تیزی ضروری ہے، آفتاب احمد خان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ خطہ کے امن کیلئے پاک افغان تعلقات میں تیزی ضروری ہے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی یو این چارٹر کے مطابق ہونی چاہیے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد شیر پائو نے کہا کہ خطہ کے امن کیلئے پاک افغان تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت بھی اچھا اقدام تھا۔ طالبان کو مذاکرات کے میز پر لانے میں پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی واپسی یو این او چارٹر کے مطابق ہونی چاہیے۔ افغان شہری اپنے وطن جا کر پاکستانی سفیر کے طور پر کام کریں۔ امریکا اب پاکستان میں کاروائی کے موقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ اشرف غنی اور امریکا کے مطالبے میں بھی کچھ تبدیلی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :