عمران زرداری گٹھ جوڑ زیادہ دیر نہیں چلے گا،جامعہ محمدیہ اہلحدیث

جمعرات 22 مارچ 2018 20:26

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کے امیر عصمت الله پہلوان ‘میاں عبدالرشید ‘محمد جمیل میر ‘شیخ عزیز یوسف ‘شیخ شکیل احمد اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران زرداری گٹھ جوڑ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ اقتدار کے پجاری عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

عوام مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ کا استعمال کر کے ایک بار پھر اقتدار کے بھوکوں کو پچھلی صفوں میں دھکیل دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کا الیکشن گا لم گلوچ اور منافقت کی سیاست پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کیے جائینگے ۔ ہماری جماعت مسلم لیگ ن کی ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے کارکردگی نمبر ون ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست میں تشدد کی بجائے تحمل اور بردباری کو رواج دیا جبکہ مخالفین قوم کا اخلاق تباہ کرنے میں پیش پیش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :