ریسکیو1122گوجرانوالہ کے 10 سال مکمل

جمعرات 22 مارچ 2018 20:26

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)ریسکیو1122گوجرانوالہ کے 10 سال مکمل ہو گئے ،دس سالوں میں گوجرانوالہ نے متعدد حادثات پر ریسپانس کیا اور ہزاروں لوگوں کی جان بچانے کا سبب بنا۔ 2004میں ریسکیو 1122 لاہور شہر میں ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت میں شروع کی گئی اور گوجرانوالہ میں21 مارچ 2008کو باقاعدہ ایمرجنسی سروس کا آغاز کر دیا گیا ۔

2008 میں 12 ایمبولینسیں، 08فائر وہیکلز، 04 دیگر وہیکلز کے ساتھ سروس شروع کی گئی تھی جو کہ اب بڑھ کر 28ایمبولینسں ،14فائر وہیکلز اور 06اسپیشل وہیکلز تک جا پہنچی ہے اور اس کے علاوہ سال 2017 میں موٹر بائیک ایمبولینسںسروس کا بھی آغاز کر دیا گیا جسکا مقصد تنگ وتاریک گلیوں میں بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ شہر میں شروع کی گئی ایمر جنسی سروس اب تحصیل کی سطح تک جا پہنچی ہے ،ریسکیو1122 کا مقصدصرف حادثات سے متاثرہ لوگوں کو بچانا ہی نہی بلکہ ایک محفوظ معا شرہ کا قیام بھی ہے اس سلسلے میں کمیونٹیawareness کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے جسکے تحت دس سالوں میں اب تک 69740 ریسکیو محافظ کو ابتدائی طبی امداد، فائرسیفٹی اور دیگرشعبوں میںٹرینینگ دی جا چکی ہے،ریسکیو1122گوجرانوالہ کو دس سالوں کے دوران مجموعی طور پر6494755 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سی293088 ایمرجنسی کالز تھی اور 5576221کے قریب غیر ضروری اور 43748 جھوٹی کالز موصول ہوئی۔

ان میں118845روڈ ٹریفک حادثات،125154میڈیکل ایمرجنسی،7040فائر ایمرجنسی،11371کرائم کیس، 448بلڈنگ منہدم ایمرجنسی، 544ڈوبنے کے واقعات اور29686متفرق ایمرجنسیز تھیں،ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 297458لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 75306لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 209148مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔مختلف حادثات میں موقع پر 11389لوگوں کی اموات ہوئی ، اس موقع پر سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر علی گھمن کا کہنا تھا کہ اسی لگن اور محنت سے آئندہ بھی کام جاری رکھناہے اور لوگوں کو بروقت مددفراہم کرنی ہے۔