ڈی سی گوجرانوالہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر کر خودکشی کر لی،

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فنگر پرنٹس حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی

جمعرات 22 مارچ 2018 20:26

ڈی سی گوجرانوالہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر کر خودکشی کر لی،
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)ڈی سی گوجرانوالہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ، سرکاری رہائشگاہ کے بیڈ روم میں ہاتھ بندھی پنکھے کے ساتھ لٹکتی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فنگر پرنٹس حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ،بتایا گیا ہے کہ ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو سرکاری گھر میں اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھے جو حسب معمول بیڈ روم میں رات کو جا کر سو گئے ،مگر صبح دفترجانے کیلئے وہ کمرے سے باہر نہ نکلے، گھر میں موجود انکے والدین اور ملازمین نے متعدد بار دروازہ پر دستک دی لیکن دروازہ نہ کھلا ، جس پر انہوں نے دوسری جانب سے جا کر دیکھا تو انکی نعش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی ، اس بارے اطلاع پا کر اعلی پو لیس افسران اور قانون نا فذ کرنیوالے اداروں کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، ڈی سی سہیل احمد ٹیپو نے نائٹ ڈریس پہنا ہوا تھا جن کے ہاتھ بندھے اور پردے کا پھندا انکے گلے میں تھا ، تاہم موقع پر پہنچنے والی فرانزک لیبارٹری نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے ، بعدازاں انکی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ، تاحال پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی ۔

(جاری ہے)

سہیل احمد ٹیپو کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، جو اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور میں رہائش پذیر ہیں، اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع پا کر انکے بیوی بچے اور دیگر عزیزو اقارب بھی پہنچ گئے ۔