وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 22 مارچ 2018 20:26

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا ہاؤس لاہور میں NTDCکی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔انجینئر امیر مقام نے NTDC حکام کو خیبر پختونخوا میں جاری مختلف منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے ٹارگٹس دیئے۔اس موقع پر منیجنگ NTDC ظفرعباس سمیت تمام متعلقہ حکام موجود تھے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہاکہ NTDCخیبرپختونخوا میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکو مزید تیز کیاجائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ میںKVA-220 گرڈ سٹیشن 30 مارچ تک، چکدرہ میں 220-KVA گرڈ سٹیشن 30 اپریل، ڈی آئی خان میں 220-KVA 15 جون اور نوشہرہ میں 220-KVA گرڈ سٹیشن رواں سال کے جولائی تک بہر صورت مکمل کردیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجکستان، افغانستان اور پاکستان ٹرانسمیشن لائن کے باقی ماندہ ٹینڈرز بھی جلد از جلد جاری کئے جائیں اور نوشہرہ 500- KVA کنورٹر پر بھی عملی کام کا آغاز کردیا جائے۔

انجینئر امیر مقام نے شیخ محمدی پشاور اور مردان گرڈ سٹیشن کی آگمنٹیشن 15 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا اور خیبرپختونخواہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 220-KVA جمرود اور 220-KVA کوہاٹ امسال PSDP میں شامل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل نے قائد محمد نواز شریف کے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیاہے۔انہوں نے کہا کہ گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانزمشن لائنز کی تکمیل عوام کی ریلیف کے ضامن ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے ایم ڈی NTDC اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :