فاٹا سپر لیگ کے ایک میچ میںفخر خیبر الیون کرکٹ ٹیم نے قمبر الیون کرکٹ کوشکست دیدی

جمعرات 22 مارچ 2018 20:25

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) فاٹا سپر لیگ کے ایک میچ میںفخر خیبر الیون کرکٹ ٹیم نے قمبر الیون کرکٹ کو بڑے مارجن سے شکست دی فاٹا سپر لیگ کے ایک میچ میں فخر خیبر الیون کرکٹ کلب نے قمبر الیون کرکٹ کلب کو 38 رنز سے شکست دی فخر خیبر الیون کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں اٹھ وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے جس میں فخر خیبر الیون کرکٹ کلب کی جانب سے نمایاںسکور امتیاز آفریدی نی61،محمد حسین شینواری اورظہور نے 35رنز بنائے ،قمبر الیون کرکٹ کلب نے فخر خیبر الیون کرکٹ کلب کے 203رنز کے تعاقب کر تے ہوئے بیٹنگ شروع کی تو ان کی تمام ٹیم 155رنز بناکر اوٹ ہوئی ،فخر خیبر الیون کرکٹ کلب کی جانب سے بہارعلی آفریدی نے چار ،ظہور نے تین اور امتیاز آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو اوٹ کیاتو فخر خیبر الیون کرکٹ کلب نے یہ میچ 38رنز سے جیت لی،فخر الیون کرکٹ کلب کی جانب سے بہترین پرکارکردگی کر تے ہوئے امتیاز افریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا۔