Live Updates

گوجرانوالہ میں پہنائے جانے والے تاج کا کیا کریں گے ، عمران خان نے بتا کر عوام کے دل جیت لئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 19:09

گوجرانوالہ میں پہنائے جانے والے تاج کا کیا کریں گے ، عمران خان نے بتا ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2018ء) گوجرانوالہ میں پہنائے جانے والے تاج کا کیا کریں گے ، عمران خان نے بتا کر عوام کے تاج جیت لئیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سونے کا تاج شوکت خاتم کینسر ہسپتال میں جمع کرا دیں گے ۔ سونے کے تاج کا پیسہ غریبوں کے علاج کے لئے خرچ کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاسی کلچر میں اپنے سیاسی رہنماوں کے ساتھ محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا ہر کسی کا اپنا ہی طریقہ ہے ۔

کوئی انکی آمد پر بھنگڑے ڈالتا ہے تو کوئی خوشی سے گانے گاتا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی رہنماوں کو سونے کے تاج پہنانے کا سلسلہ حال ہی میں شرجیل میمن سے شروع ہوا تھا جو بعد میں مریم نواز تک پہنچا جہاں ن لیگی کارکنان نے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو 20تولے تک کے سنہری تاج پہنائے اور اب یہ رواج پاکستان تحریک انصاف میں بھی جڑ پکڑ رہا ہے۔گزشتہ روز ممبر سازی مہم کے سلسلے میں عمران خان جب گوجرانوالہ پہنچے تو انہیں نہ صرف 40 تولے سونے کا تاج پہنایا گیا بلکہ چاندی کا ایک بلا بھی انہیں تحفے میں پیش کیا گیا۔۔ اس موقع پرعمران خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سونے کا تاج شوکت خاتم کینسر ہسپتال میں جمع کرا دیں گے ۔ سونے کے تاج کا پیسہ غریبوں کے علاج کے لئے خرچ کیا جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :