چین کے اعلیٰ سطحی وفد کاوزارت دفاع کا دورہ ،ْ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات ،ْباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

جمعرات 22 مارچ 2018 20:24

چین کے اعلیٰ سطحی وفد کاوزارت دفاع کا دورہ ،ْ وفاقی وزیر رانا تنویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ باہمی تعلقات پر ایک اجلاس منعقد ہوا، سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری اور ’’سسٹنڈ‘‘ کے نائب منتظم ژان بن ژو نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں دوطرفہ دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا گیا اور موجودہ تعلقات کے مزید فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی۔

دونوں جانب سے دفاعی تعاون کے مختلف منصوبوں کے ہموار عمل کو یقینی بنایا گیا۔ چینی وفد کے سربراہ ژان بن ژو نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بھی ملاقات کی۔ چینی وفد نے دفاعی شعبہ اور فوجی تجارت میں دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کی طویل تاریخ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح پر مبنی ہیں اور کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

انہوں نے تعاون کے مزید شعبوں کی شناخت کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جس سے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں اطراف سے معززین نے دفاعی شعبہ میں مشترکہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :