درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ضروری ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے ،ْصدر مملکت
23 مار چ کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،ْممنون حسین کا بیان
جمعرات 22 مارچ 2018 20:24
(جاری ہے)
صدر مملکت نے اس موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ، مصّورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اور تحریک آزادی کے دیگر قائدین کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے پختہ عزم اور بے مثال قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ایک طویل جمہوری جدوجہد کے نتیجہ میں وجود میں آیا اور اب اس کی ترقی اور استحکام کا راز بھی جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرے میں رواداری، ہم آہنگی اور برداشت پروان چڑھے کیونکہ ان کے بغیر موجودہ چیلنجوں سے نمٹنا انتہائی مشکل ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ہونے والی دہشت گردی اور جنگ و جدل نے اس پورے خطہ بشمول پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پوری قوم نے یک جان ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ملک میں امن و امان بحال ہو چکاہے اور معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ایک بار پھر اس عہد کی تجدید کرنی چاہئے کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی خلوصِ نیت سے خدمت کرنے کا جذبہ عطاء کرے اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.