چنیوٹ ، چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکر لیا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:20

چنیوٹ ، چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکر ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفورآباد میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم تھانہ سٹی پولیس نے گرفتارکر لیا۔ملزم کاظم عرف باو کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کاظم عرف بائو نے گزشتہ روز سکول سے گھر جانے والی چھ سالہ ایمن بی بی کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم نے چھ سالہ معصوم بچی ایمن بی بی کو نشہ آور چیز بھی کھلائی جس سے بچی کے جسم کا کچھ حصہ شدید متاثر ہوا ہے تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی چنیوٹ غلام شبیر بلوچ نے سفاک ملزم کو بارہ گھنٹے میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے اور ملزم کے خلاف بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے متاثرہ خاندان کا تھانہ سٹی پولیس کو خراج تحسین کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :