ڈیر ہ اسماعیل خان ،مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے واپڈا کا سرکل آفس منظور ہو گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:20

ڈیر ہ اسماعیل خان ،مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے واپڈا کا سرکل آفس ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) ڈیر ہ اسماعیل خان کے با سیو ں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے واپڈا کا سرکل آفس منظور ہو گیا بنو ں سے الگ واپڈا ڈیر ہ سرکل آفس کا قیا م ڈیر ہ کے شہر یو ں کا دیرینہ مطالبہ اور ضلع کا حق تھاسرکل آفس کی منظوری واپڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

سرکل آفس کے قیام سے واپڈا سے متعلق مسائل اب بنوں کے بجائے ڈیرہ میں حل ہونگے۔سرکل کے قیام سے بنوں اور ڈیرہ کے عوام میں بجلی سے متعلق ایک دوسرے کے بارے میں نفرت آمیز باتوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :