یوم پاکستان کی حوالے سے استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع ایشیاء اور یورپ کے دو براعظموں کو ملانے والے پل کو پاکستانی پرچموں سے سجایا جائیگا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:18

یوم پاکستان کی حوالے سے استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع ایشیاء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں(کل) 23 مارچ کو استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع ایشیاء اور یورپ کے دو براعظموں کو ملانے والے پل کو پاکستانی پرچموں سے سجایا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ترکی کے مابین مثالی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ملک اچھے اور مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم پاکستان کے موقع پر ترک حکومت کے دوستانہ جذبہ خیر سگالی کو سراہا ہے۔ دریں اثناء ترکی کی فضائی ٹیم ’سولو ترک‘ اور ٹی۔129 اٹیک ہیلی کاپٹرز بھی یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کے دوران فلائی پاسٹ میں حصہ لے رہی ہے۔