اسرائیلی فوج نے 2007ء میں مشرقی شام میں مبینہ جوہری پلانٹ پر بمباری کا اعتراف کرلیا

صہیونی ریاست کا حملے کا اعتراف ایران کو کسی بھی وقت اس پر حملے کا پیغام دینا ہے، مبصرین

جمعرات 22 مارچ 2018 20:18

اسرائیلی فوج نے 2007ء میں مشرقی شام میں مبینہ جوہری پلانٹ پر بمباری کا ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) اسرائیلی فوج نے 2007ء میں مشرقی شام میں مبینہ جوہری پلانٹ پر بمباری کرنے کا اعتراف کرلیا ۔اسرائیل کی جانب سے کئی سال کے بعد شام میں اہم جوہری مرکز پر بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ مشرقی شام میں قائم اس جوہری پلانٹ میں خفیہ طورپر جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کام جاری تھا۔

مبصرین کے مطابق اسرائیل کی طرف سے یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور بعض عرب ممالک بھی ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے ناخوش ہیں۔صہیونی ریاست شام کی ایٹمی تنصیبات پر ’ایف 16‘ اور ’ایف 15‘ جنگی طیاروں کے ذریعے 2007ء میں کئے گئے حملے کا اعتراف کرکے ایران کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتی ہے۔اس اعتراف کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی طرف سے مبینہ طورپر اس کارروائی کی تصاویر اور فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شام میں 480 کلو میٹر اندر گھس کر دیر الزور شہر میں ایک بڑا جوہری پلانٹ تباہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :