Live Updates

محمد نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ انسانی بنیادوں پر دینا چاہئے تھا،سینیٹر آصف کرمانی

جمعرات 22 مارچ 2018 20:11

محمد نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ انسانی بنیادوں پر دینا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت ملنی چاہئے تھی، ہر پاکستانی شہری کی طرح نواز شریف کے بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، انہوں نے کہا کہ حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ انسانی بنیادوں پر ہونا چاہئے تھا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف ہر تاریخ پر باقاعدگی سے حاضر ہوتے ہیں۔ چھ ماہ میں مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوسکا ، اضافی مدت حاصل کی گئی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات