آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی عمانی وزیر دفاع سے ملاقات

،باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے ،سید بدر بن سعود بن حریب البوسادی

جمعرات 22 مارچ 2018 20:11

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی عمانی وزیر دفاع سے ملاقات
راولپنڈی /مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمان وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عمان وزیر دفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سلطان عمان پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمان کے وزیر دفاع سید بدر بن سعود بن حریب البوسادی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عمان کی مسلح افواج کے سربراہ بھی موجود تھے ۔عمان کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے رائل عمان ایئر فورس کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمان پہنچے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔