Live Updates

خیبرپختونخواحکومت کےسرکاری ہیلی کاپٹرکےکمرشل استعمال کا انکشاف

نیب میں عمران خان ہیلی کاپٹراستعمال کی تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا،نیب کودستاویزات خیبرپختونخوا کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نےفراہم کی ہیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 18:42

خیبرپختونخواحکومت کےسرکاری ہیلی کاپٹرکےکمرشل استعمال کا انکشاف
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) : خیبرپختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے کمرشل استعمال کا انکشاف ہوا ہے،نیب نےعمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کی تحقیقات کےدوران معلوم کیا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کمرشل کاموں کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کمرشل کاموں کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیب میں عمران خان ہیلی کاپٹر کیس کی تحقیقات کے دوران دستاویزات سے ہیلی کاپٹر کےکمرشل استعمال کی تصدیق ہوئی۔ نیب کو دستاویزات خیبرپختونخوا کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے فراہم کی ہیں۔ ایم آئی 17ہیلی کاپٹرنومبر2007ء میں خریدا گیا ،اگست 2017 سے ناکارہ ہے۔ صوبے میں سرکاری ہیلی کاپٹروں کیلئےایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ قائم نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ روس سے ہیلی کاپٹر کی مرمت کامعاہدہ ہوچکا ہے۔ ہیلی کاپٹرکی مرمت پرساڑھے17کروڑروپے خرچ ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات