نیب راولپنڈی نے پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے ممبر ٹیکنیکل عمران احمد خان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:11

نیب راولپنڈی نے پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف انوسٹی گیشن کے دوران ممبر ٹیکنیکل عمران احمد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پر رہائشی پلاٹوں کو غیر قانونی طریقہ سے کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کی روشنی میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم وصول کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے نیب کے تمام افسران کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ نیب کے کام کے معیاری طریقہ کار شفافیت پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے مقدمات نمٹائیں اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :