Live Updates

عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بٴْری قرار دیدی

حکومتی نا اہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا،حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے اور ڈار نے معیشت پر جھوٹ بولے، 4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا،موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئیں، ہماری بجلی اورگیس مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی،چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

جمعرات 22 مارچ 2018 20:07

عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بٴْری قرار دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بھی بٴْری قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہحکومتی نا اہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا،حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے اور ڈار نے معیشت پر جھوٹ بولے،مشرف دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، 4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا،موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئیں، ہماری بجلی اورگیس مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی۔

عمران خان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، نواز شریف دور کی آصف زرداری سے بھی بری کارکردگی رہی، 4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تھیں، اب پٹرول کے ایک لیٹر پر 9 روپے اضافی دینے پڑیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا حکومت کی نااہلی اور کرپشن نہ روکنے کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، بجلی پر 3 نئے سرچارجز لگا دیئے گئے ہیں، برآمدات کم ہونے کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا درآمدات 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہم قرضے بھی لے رہے ہیں اور ریزرو بھی نیچے جا رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ٹیکس دہندگان کی تعداد کم ہوئی ہے، 10سال پہلے ٹیکس فائلرز 21 لاکھ افراد تھے لیکنآج ٹیکس فائلرز کی تعداد ساڑھے بارہ لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار نے برآمدات کا برا حال کر دیا، عام آدمی کی قوت خرید کم ہو گئی ہے، گزشتہ سال جولائی میں 71 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت تھی جو اب 95 روپے پر پہنچ گئی۔برصغیر میں دوسرے ممالک اوپر اور ہم نیچے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات