نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 59.1 فیصد کمی

رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کمپنی نے 1623 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا

جمعرات 22 مارچ 2018 19:54

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 59.1 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) جاری مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی کے دوران نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 59.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کمپنی نے 1623 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 3968 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران این آر ایل کے خالص منافع میں 59 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 49.62 روپے کے مقابلہ میں 20.30 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :