بلاول بھٹو زرداری کے کل دورہ بنوں کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

جمعرات 22 مارچ 2018 19:54

بلاول بھٹو زرداری کے کل دورہ بنوں کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے کل دورہ بنوں کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت ، کوہاٹ ، ہنگو ، سمیت متعلقہ اضلاع سے اضافی پولیس نفری بنوں میں تعینات کردی گئی ہے بلاول بھٹو زرداری کے بنوں دورہ کے لئے خصوصی ہیلی پیڈ بھی تیار کیا گیا ہے جبکہ بنوں ائیر پورٹ پر ممکنہ لینڈنگ کے حوالے سے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بنوں دورہ کے لئے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت نے موثر انتظامات کی ہدایات کی ہے ۔ سیکورٹی کے حوالے سے مختلف اداروں کو فل پروف اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کے آمد کے حوالے سے بنوں انتظامیہ کو ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے ۔