ایسے کھلاڑیوں سے معاہدے نہیں کرنے چاہیئے جو پاکستان آنے کیلئے تیار نہ ہوں،شاہد آفریدی

جمعرات 22 مارچ 2018 19:54

ایسے کھلاڑیوں سے معاہدے نہیں کرنے چاہیئے جو پاکستان آنے کیلئے تیار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کو ایسے کھلاڑیوں سے معاہد ہ نہیں کرنا چاہیئے جو پاکستان آنے کیلئے تیار نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی کسی لیگ میں شامل نہیں ہوتے، بھارتی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے،ایسے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان نہیں آتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی میں میچ سے اچھا پیغام جائے گا،خوشی کی بات ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستان بھر میں سکیورٹی بہترین ہے۔سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ بہت ہورہی ہے،اب ون ڈے کرکٹ ہونی چاہیے۔۔

متعلقہ عنوان :