کامران اکمل کی دھواں دار اننگز بھی مکی آرتھر کو متاثر نہ کرسکی
کامران اچھے بیٹسمین ہیں ، ہمارے وکٹ کیپر سرفراز احمد ہیں، مکی آرتھر حسین طلعت اور آصف علی کی کار کر دگی قابل تعریف ہے ، ان کھلاڑیوں پر مستقبل میں نظر رکھنی چاہیے ،ہیڈ کوچ لاہور قلندر کے کھلاڑی شاہین آفریدی کا آسٹریلیا اسپیڈ اسٹار مچل اسٹارک سے موازنہ کردیا
جمعرات 22 مارچ 2018 19:46
(جاری ہے)
مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے مچل اسٹارک کی کوچنگ کرنے کا اس وقت موقع ملا جب وہ کافی کم عمر تھے، شاہین شنواری اور ان کی بولنگ میں بہت مماثلت ہے، اگر ان کو درست کوچنگ اور درست ٹریننگ دی گئی تو وہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین بولر ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت اور آصف علی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں ان کھلاڑیوں پر مستقبل میں نظر رکھنی چاہیے۔کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی، وہ بہت اچھے بیٹسمین ہیں تاہم ہمارے وکٹ کیپر سرفراز احمد ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ کامران نے ویسٹ انڈیز میں خراب فیلڈنگ کی تھی اور صورت حال تبدیل نہیں ہوئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا ہونا ضروری ہوتا ہے۔محمد عامر کو اہم میچ میں کپتانی دینے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں محمد عامر کو ذمہ داری دینا چاہتا تھا ،پی ایس ایل کا ایک مقصد پاکستان کیلئے کھلاڑی اور کپتان پیدا کرنا ہے ،میں نے سوچا کہ محمد عامر کو ذمہ داری دینے سے ہم ایک اور پاکستانی کھلاڑی کو ایک ٹیم کی کپتان کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔ٹیم میں ہونے والی انجریز پر انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور شاہد آفریدی کی انجریز بڑے جھٹکے تھے ،اگر وہ مڈل اوورز میں گیند بازی کررہے ہوتے تو صورت حال مختلف ہوسکتی تھی، دو بین الاقوامی کرکٹرز کو کھونا مہنگا ثابت ہوا۔میچ میں پہلے بولنگ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ متوقع بارش کی وجہ سے کیا گیا تھا ، اگر بارش ہوجاتی اور میچ مزید چھوٹا ہوجاتا تو ہم میچ کنٹرول کررہے ہوتے، ہم توقع کررہے تھے کہ مزید بارش ہوگی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.