Live Updates

مریم نواز سے لیگی ایم پی اے نگہت سلیم کی ملاقات ،پارٹی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 مارچ 2018 19:15

مریم نواز سے لیگی ایم پی اے نگہت سلیم کی ملاقات ،پارٹی امور پر تبادلہ ..
اسلام آباد ،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا احتساب نہیں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی مگر اس کے باوجود شریف خاندان ہر روز نیب کورٹ کے چکر لگا رہا ہے‘ ایک سازش کے ذریعے پہلے کروڑوں ووٹروں کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے الگ کیا گیا اب انہیں پارٹی قیادت سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے‘ مگر ہم بھاگنے والے نہیں‘ ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ سب سے بڑی عوام کی عدالت سے ہم 2018ء میں سرخرو ہوں گے اور ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد سے مسلم لیگ کی رہنما وسابق ایم پی اے محترمہ نگہت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ملاقات میں محترمہ مریم نواز نے سابق ایم پی اے نگہت سلیم کی پارٹی خدمات پر انہیں شاباش دی اور کہا کہ آپ جیسے مخلص پارٹی ورکر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہیں‘ جس پارٹی میں آپ جیسے محنتی‘ دیانتدار اور پارٹی سے محبت کرنے والے ورکر ہوں وہ پارٹی کبھی ہار نہیں سکتی‘ انہوں نے محترمہ نگہت سلیم کو خواتین کو زیادہ سے زیادہ پارٹی میں لانے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا ٹاسک دیا‘ اس موقع پر سابق ایم پی اے محترمہ نگہت سلیم نے کہا کہ فیصل آباد میاں محمد نواز شریف کے دیوانوں کا شہر ہے‘ بابائے سیاست چوہدری شیرعلی نے فیصل آباد کو مسلم لیگ (ن) مضبوط قلعہ بنا دیا ہے‘ ہم سابق ایم این اے چوہدری شیرعلی کی قیادت میں متحد ہیں اور انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں فیصل آباد سے کلین سویپ کر کے دکھائیں گے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا شملہ اونچا کریں گی
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :