سنجے دت اپنی زندگی کی غلط تصویر پیش کرنے پرشدید برہم
میں نے یاسر عثمان اور جگرناتھ پبلی کیشنز کو اپنی سوانح حیات لکھنے کا اختیار نہیں دیا سنجے دت نے بھارتی مصنف کو غلط حقائق پیش کرنے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا
جمعرات 22 مارچ 2018 19:15
(جاری ہے)
کتاب میں عثمان نے سنجے دت کی پچھلی زندگی کے تمام رازوں سے پردہ اٹھایا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کی موت کا اتنا زیادہ صدمہ ہواتھا کہ ان کی موت کے تین سال بعد تک سنجے دت روئے نہیں تھے۔یاسر عثمان کی کتاب میں پیش کیے گئے مبینہ حقائق پر سنجے دت بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مصنف اورکتاب پبلش کرنے والے ادارے کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے،جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر بھی دی ہے۔
سنجے دت نے لکھا کہ میں نے یاسر عثمان اور جگرناتھ پبلی کیشنز کو اپنی سوانح حیات لکھنے کا اختیار نہیں دیا، میرے وکیل نے انہیں قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس کے جواب میں جگرناتھ پبلی کیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتاب میں لکھا گیا مواد مستند اور مصدقہ ذرائع سے لیا گیا ہے۔سنجے دت نے کہا مصنف نے مواد مختلف رسائل اور اخبارات میں شائع ہونے والے میرے پرانے انٹرویو سے لیا ہے لیکن 90 کی دہائی کے مرچ مصالحہ چھاپنے والے رسائل اور میگزین میں چھپنے والا مواد حقیقت سے زیادہ تصوراتی خیالات پر مبنی ہوتا تھا، اسی لیے میں نے اپنی قانونی ٹیم کو کہا ہے کہ ان کے خلاف ایکشن لیاجائے۔سنجے دت نے مزید کہا کہ باضابطہ طور پر ان کی سوانح حیات بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے جس میں ان کی زندگی کے بارے میں بیان کیاگیا سارا مواد حقیقت پر مبنی ہوگا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
-
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
-
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.