جیکولین نیایک دو تین کے ریمیک ورژن پر ڈانس کے ساتھ مکمل انصاف کیا ،سلمان خان

جمعرات 22 مارچ 2018 19:06

جیکولین نیایک دو تین کے ریمیک ورژن پر ڈانس کے ساتھ مکمل انصاف کیا ،سلمان ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مادھوری ڈکشٹ کے گانے ایک دو تین کے ریمیک ورژن پر ڈانس کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ انہیں ایک دو تین گانے کا ریمیک ورژن بے حد پسند آیا ہے،اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے اور جیکولین فرنینڈس نے کوریوگرافر سروج خان کے مووز اور مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔

انہوں نے اداکار ورون دھون کے ڈانس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورون اور جیکی ہمارے گانوں کے لئے باعث فخر ہیں جو گانوں پر ڈانس کر کے ان میں جان ڈال دیتے ہیں۔ اداکار ورون دھون فلم جڑواں 2 میں کام کر چکے ہیں جبکہ جیکولین فرنینڈس کے گانے ایک دو تین کا ریمیک ورژن پر ڈانس فلم باغی 2 میں دکھایا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :