سول سیکرٹریٹ پنجاب میں بڑے پیمانے پر پی ایچ ایس افسران کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

جمعرات 22 مارچ 2018 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) سول سیکرٹریٹ پنجاب میں بڑے پیمانے پر پی ایچ ایس افسران کو ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 26 اور27 مارچ کو پروموشن بورڈ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں پچاس سے زائد پی ایم ایس افسران کو گریڈ انیس ،گریڈ بیس اور گریڈ اکیس میں ترقیاںی دی جائیں گی جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے بورڈ کے اجلاس کے انعقاد کیلئے بورڈ کی تیاریوں کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے مختلف سرکاری محکموں میں تعینات گریڈ17 کے پی ایم ایس افسران کوگریڈ اٹھارہ میں ترقیاں دینے کیلئے 28 مارچ کو ایک الگ سے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی پروموشن بورڈ ان افسران کو ترقیاں دینے کی منظوری دیگا۔

متعلقہ عنوان :