نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کیلئے ایک اور درخواست دائر

جمعرات 22 مارچ 2018 19:06

نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کیلئے ایک اور درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ درخواست سید محمد جاوید اقبال جعفری نے دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ مخلاف تقاریر کر رہے ہیں، نواز شریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ جبکہ نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے ، ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر پابندی عائید کر رکھی ہے ،عدالت نواز شریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اس نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرکے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی ہدائت کر رکھی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سفارش پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی نے نوازشریف مریم نواز اور ن لیگی رہنماوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے رکھا ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ دو اپریل سے کیس کی سماعت کرے گا،،نو تشکیل شدہ فل بنچ میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقویپر مشتمل سنگل بنچ نے دوران سماعت نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے سماعت کے لئے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے،.عدالت نے توہین آمیز بیانات نہ روکنے پر سیکرٹری پیمرا کو 29 مارچ کو ریکارڈ سمیت پہلے ہی طلب کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :