کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی

،ایک گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،مقدمات درج

جمعرات 22 مارچ 2018 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے سمگلر کو گرفتار کر لیا جبکہ دو گاڑیوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی منشیات قبضہ میں لیکر مقدمات درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال کو با خبر زرائع سے اطلاع ملی کہ قبائلی علاقہ کی طرف سے بھاری مقدار میں منشیات بین الصوبائی سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں کی گئی ،ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی خانزیب کی زیر قیادت ایس ایچ او چمکنی عمر آفریدی ،اے ایس آئی نور محمد خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے موٹر وے ناکہ بندی کے دوران موٹر کا ر نمبریH.565 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 17 کلو گرام چرس اور3 کلو گرام افیون برآمد کرکے ملزم ظاہر شاہ ولد خان بادشاہ سکنہ ٹل ہنگو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ایچ او حیات آباد عبد اللہ جلال خان ،ایس آ ئی خیر اللہ بمعہ دیگر پولیس نفری نے کارخانوں چیک پوسٹ پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹر کار ہنڈا کرولہ نمبریLZV.6416 قبائلی علاقہ سے آتے ہوئے روکنے کا اشارہ کیا جبکہ ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر کچھ فصلہ پر موٹر کار چھوڑ کر ملزم فرار ہوگیا پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 17 کلو گرام چرس اور2 کلو گرام افیون برآمد کر لیا مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :