پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ، امن اور خوشحالی کے لئے ہمارا جذبہ لازوال ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام

جمعرات 22 مارچ 2018 18:40

پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ، امن اور خوشحالی کے لئے ہمارا جذبہ لازوال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے امن اور خوشحالی کے لئے ہمارا جذبہ لازوال ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ باہمی اتحاد سے ہم اس ملک کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

23 مارچ کے حوالے سے ریڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ وطن مفکر پاکستان علامہ اقبال کا خواب اور ہمارے اسلاف کا انمول تحفہ ہے اس کی ترقی اور خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام کی جانب سے خصوصی نعرے کو بھی دہرایا کہ ’’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان امن کا نشان ، یہ ہمارا پاکستان ‘‘۔۔

متعلقہ عنوان :