خورشید شاہ سے کسانوں کے وفد کی ملاقات ،مسائل سے آگا ہ کیا

جمعرات 22 مارچ 2018 18:25

خورشید شاہ سے کسانوں کے وفد کی ملاقات ،مسائل سے آگا ہ کیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کسانوں کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں کسانوں کی حالت زار ، اجناس کی قیمتوں اور اووربلنگ کے متعلق بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں کسان مخالف ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا ساتھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید سے ان کے چیمبر میں کسانوں کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں کسانوں کی حالت زار پر بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں کسان مخالف ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا ساتھ دیا ہے ۔

وفد نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اجناس کی قیمتوں اور اووربلنگ کے متعلق شکایات سے بھی آگاہ کیا ۔ ۔