ملک میں جوڈیشل مارشل لاء کا مطالبہ کرنے والا احمق ہے،چوہدری شیر علی

جمعرات 22 مارچ 2018 18:25

ملک میں جوڈیشل مارشل لاء کا مطالبہ کرنے والا احمق ہے،چوہدری شیر علی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاء کا مطالبہ کرنے والا احمق ہے اور اسکی کم عقلی کے ثبوت اخبارات چھاپ رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ خود سیاسی جماعت سربراہ کہنے والے کو بخوبی جانتی ہے کہ یہ تانگہ پارٹی کا ایساسوار ہے جسکا یہ واحدکوچوان ہے اور اس کوچوان کے تازہ مطالبے کا مقصد جمہورت اور عدلیہ کے وقار کو سبو تاژ کرنا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری شیر علی نے کہا کہ اسوقت ملک میں جس انداز میںادارہ جاتی محاذ آرائی کی جا رہی ہے ایسا کرنے والے اگر وطن عزیز سے مخلص ہیں تو انہیں اپنے قول و فعل سے باز رہنا ہوگا کیونکہ پاکستان اسکا متحمل نہیںہو سکتا

متعلقہ عنوان :