افتخار محمد چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی واپس لینے کے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ معطل ، فریقین سے جواب طلب

جمعرات 22 مارچ 2018 18:18

افتخار محمد چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی واپس لینے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی واپس لینے کے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے ۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ۔

ڈویژن بنچ نے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

سنگل رکنی بنچ نے افتخار چوہدری سے بولٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے حکم دیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بولٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی واپس نہ لی جائے ۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سیکورٹی خدشات ہیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے پاس 9 کانسٹیبل، 2 سب انسپکٹرز، 1 ہیڈ کانسٹیبل اور دو ڈرائیورز ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :