اسلام آباد ہائی کورٹ نی گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد ٹرائل کیس کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی

جمعرات 22 مارچ 2018 18:18

اسلام آباد ہائی کورٹ نی گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد ٹرائل کیس کی سماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد ٹرائل کیس کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی اس موقع پر سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی اپنے وکیل راجا رضوان عباسی اور سیہل وڑائچ ایڈووکیٹ کے ساتھ جبکہ طیبہ کے والدین کی جانب سے راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے دوران طیبہ کے دو مختلف بیانات پر سابق ایڈیشنل سیشن جج کے وکیل راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طیبہ نے ویڈیو بیان حقیقت پر مبنی ہے اور بعد میں پولیس کو دیا گیا بیان خود تیار کردہ ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ دلائل مکمل کر لیں۔عدالت نے کیس کی مذید سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :