محمد نواز شریف کو اپنی اہلیہ کے پاس چند روز کے لئے لندن جانے کی اجازت دی جانی چاہئیے تھی، سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعرات 22 مارچ 2018 18:07

محمد نواز شریف کو اپنی اہلیہ کے پاس چند روز کے لئے لندن جانے کی اجازت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شریف کی بیماری کی نوعیت کے پیش نظر اور لندن کے ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اپنی اہلیہ کے پاس چند روز لندن جانے کی اجازت دی جانی چاہئیے تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلز میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ حاضری سے استثنٰی کی درخواست کا فیصلہ خالصتا’’ انسانی بنیادوں پر کرنا چاہئیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کی طرح محمد نواز شریف کے بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر تاریخ پر باقاعدگی سے حاضر ہوتے ہیں۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ 6 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ نہیں ہو سکا اور نیب کورٹ نے اضافی مدت حاصل کی ہے لیکن محمد نواز شریف کو ایک ہفتہ کی بھی مہلت نہیں دی گئی۔ سینیٹر ڈاکٹر اصف کرمانی نے کہا کہ عدالتیں تو ہمیشہ انسانی حقوق کی ضامن ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :