او پی سی پنجاب سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے ،موثر فالواپ کیلئے ایک جامع پالیسی پرعمل پیراہے

جمعرات 22 مارچ 2018 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب،صوبے کے انتظامی محکموں، ڈویثرنوں ،اضلاع اور وفاقی حکومت کے اداروں کو بجھوائی جانے والی سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے اورموثر فالواپ کیلئے ایک جامع پالیسی پرعمل پیراہے اور اس ضمن میں اوپی سی کے 8 افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن اوپی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ یہ افسران عدالتی معاملات ،انٹی کرپشن پنجاب،وفاقی محتسب، نیب،ایف آئی اے،نادرااور دیگر وفاقی محکموں کو بجھوائی جانے والی شکایات کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیزکمیٹیوں، کواپر یٹوز ڈپارٹمنٹ،ایل ڈی اے اور پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کوریفر کی جانے والی شکایات کا موثر فالواپ بھی کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :