سعودی عرب ، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 مارچ 2018 17:51

سعودی عرب ، بھائی نے بھائی کی جان لے لی
ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ2018ئ) سعودی عرب کے شہر الفلاج کے مقامی اسپتال میں ایک شخص کو لایا گیا جسکے پیٹ میں گولی لگی ہوئی تھی ۔ اسپتال انتظامیہ نے اس شخص کے آتے ہی فوری طور پر اسکا علاج شروع کیااور ساتھ ہی ساتھ پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

آدمی کو ڈاکٹرز کی بچانے کی لاکھ کوششوں کی باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے اس شخص کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات بعد کے مطابق آدمی کی موت اسکے بھائی کے ہاتھ میں موجود بندوق کی گولی لگنے سے ہوئی ہے تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہو پائی کہ بھائی نے گولی جان بوجھ کر ماری تھی یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :