پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

جمعرات 22 مارچ 2018 17:48

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پاک فضائیہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈ سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی جس کے بعد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ایئر چیف کا تعارف کرایا گیا۔ باہمی ملاقات کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ترقی پانے اور پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دونوں افواج کے مضبوط تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ تمام اہم آپریشنل اورانٹرسروسز اٴْمور کی انجام دہی کیلئے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین تعاون اور مؤثر رابطوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

سربراہ پاک بحریہ نے قوی یقین کا اظہار کیا کہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں پاک فضائیہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔ نیول ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک فضائیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :