Live Updates

عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بٴْری قرار دیدی

حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام پربوجھ بڑھ رہا ہے ،ْ4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا ،ْآصف زرداری کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تھیں ،ْاب پٹرول کے ایک لیٹر پر 9 روپے اضافی دینے پڑیں گے ،ْاسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق جھوٹ بولے ،ْتحریک انصاف کے چیئر مین کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 22 مارچ 2018 17:45

عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بٴْری قرار دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بھی بٴْری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام پربوجھ بڑھ رہا ہے ،ْ4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا ،ْآصف زرداری کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تھیں ،ْاب پٹرول کے ایک لیٹر پر 9 روپے اضافی دینے پڑیں گے ،ْاسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق جھوٹ بولے۔

جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، نواز شریف دور کی آصف زرداری سے بھی بری کارکردگی رہی، 4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تھیں، اب پٹرول کے ایک لیٹر پر 9 روپے اضافی دینے پڑیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن نہ روکنے کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، بجلی پر 3 نئے سرچارجز لگا دیئے گئے ہیں، برآمدات کم ہونے کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہم قرضے بھی لے رہے ہیں اور ریزرو بھی نیچے جا رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد کم ہوئی ہے، 10سال پہلے ٹیکس فائلرز 21 لاکھ افراد تھے لیکن آج ٹیکس فائلرز کی تعداد ساڑھے بارہ لاکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے برآمدات کا برا حال کر دیا، عام آدمی کی قوت خرید کم ہو گئی ہے، گزشتہ سال جولائی میں 71 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت تھی جو اب 95 روپے پر پہنچ گئی۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں، موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئیں، ہماری بجلی اورگیس مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام پربوجھ بڑھ رہا ہے، حکومت نے ہرچیز پر سرچارج لگایا ہواہے ۔عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں دوسرے ممالک اوپر اور ہم نیچے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات