پرویز مشرف وطن واپس نہیں آئیں گے ،ْ شیخ رشید احمد

جمعرات 22 مارچ 2018 17:45

پرویز مشرف وطن واپس نہیں آئیں گے ،ْ شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میرا پرویز مشرف سے رابطہ نہیں مگر جو لوگ ان کے قریب ہیں، پا کستان واپس آکر ایک نئی مشکل میں پھنسنے سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پرویز مشرف کو پاکستان سے باہر بھیجنے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم کردار تھا اور انہی کی وجہ سے وہ سزا سے بچ کر دبئی روانہ ہو گئے تھے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پیش گوئی کی کہ اگرچہ عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری کا حکم دیا مگر آنے والے وقت میں وہ انہیں واپس آتا نہیں دیکھ رہے۔

متعلقہ عنوان :