لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کو کامیاب بنانے پر پشاور زلمی سیکورٹی اداروں اور پی سی بی کو مبارکبادپیش کرتا ہے،جاویدآفریدی

جمعرات 22 مارچ 2018 17:41

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کو کامیاب بنانے پر پشاور زلمی سیکورٹی ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) اہلیان لاہور , پاکستان بھر کے شائقین کرکٹ , تمام سیکورٹی اداروں نے بھرپورمحنت سے لاہور میں ہونیوالے دونوں پی ایس ایل پلے آف مقابلوں کو کامیابی سے ہمکنار کراویا جس پر پشاور زلمی انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ نے جس انداذ میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو سپورٹ اور حوصلہ افزائی کہ اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں. انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے ایک بار پھر جوش و خروش سے دونوں پلے آف کو کامیاب بنایا جس سے پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں اجاگر ہوا .

میچز کی سیکورٹی اور شاندار انتظامات پر حکومت پنجاب .پاک فوج , پولیس اور رینجرز سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو بھی سیلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے شاندار انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی .پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی میچز کے لیے بھرپور محنت کی اور خصوصاجس طرح ہیلی کاپٹر کے زریعے قذافی اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سکھاکر میچ کے انعقاد کو یقینی کیا گیا وہ قابل ستائش ہے .پشاور زلمی ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہے اور کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے لیے پوری طرح تیار اور بہترین میچ کے لیے پرعزم ہے ۔