الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کرنے کے لئے سہولت مرکز ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 17:41

الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کرنے کے لئے سہولت مرکز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کرنے کے لئے سہولت مرکز ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں قائم سہولت مرکز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔