Live Updates

عامر لیاقت نےعمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی کیخلاف باتیں کیں،اسد عمر

عامر لیاقت کی باتوں سےاتفاق نہیں کرتا،عامر نے پی ٹی آئی میں شامل ہوکراپنی باتوں کی خود نفی کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنماء اسد عمرکی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 17:29

عامر لیاقت نےعمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی کیخلاف باتیں کیں،اسد عمر
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ عامر لیاقت نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی بارے باتیں کیں،عامر لیاقت کی بے شمار باتوں سے میں اتفاق نہیں کرتا،عامر نے پی ٹی آئی میں شامل ہوکراپنی باتوں کی خود نفی کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گردشی قرضوں کاپہاڑ 480ارب جوحکومت نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔

وہ اب پانچ سو ارب سے بھی تجاوز کرگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت بے شمار ایسی باتیں کی ہیں جن سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ان باتوں کودوحصوں میں بانٹ دیتا ہوں ۔ایک بات عامرلیاقت نے عمران خان کی ذات، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی سپورٹرز پربات کی۔عامر لیاقت نے پی ٹی آئی پرشدید تنقید کی۔لیکن جب وہ پارٹی میں شامل ہوئے توانہوں نے اپنی باتوں کی خود ہی نفی کردی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں نے ایک لائن کھینچی ہوئی ہے اس سے میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔کچھ میں کرلیں عامر لیاقت کے ہاتھوں سے آم نہیں کھاؤں گا۔اسد عمر نے عامر کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عامر اگرتم کہیں س رہے ہوتومیں بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ بھی ہوجائے میں عامر کے ہاتھوں سے آم نہیں کھاؤں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات