نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 17:20

نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ سامنے آ گئی
لاہور (اردو پوئنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) معروف صحافی حبیب اکرم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کیو جہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار حبیب اکرم اپنے ایک کالم ’’چوہدری نثار علی خان ‘‘  میں لکھتے ہیں کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی ظاہری وجہ جو بھی ہو لیکن اس کی بنیادی وجہ مریم نواز صاحبہ ہیں۔

(جاری ہے)

جب نواز شریف نے مریم نواز کو سیاست میں آگے بڑھانا شروع کیا تو چوہدری نثار ان چند لوگوں میں سے تھے جو اس پیش رفت پر خوش نہیں تھے۔اور پھر مریم نواز کی مخالفت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔اور ڈان لیکس اور پانامہ کیس جیسے فیصلوں کے بعدمریم نواز کا نام سامنے آنے لگا اور ان کے ایک نعرے ’’روک سکو تو روک لو ‘‘ نے مریم نواز کو شخص سے شخصیت بنا دیا۔ اور اس ایک فقرے نے مسلم لیگ ن کی آئندہ پالیسی کا تعین کر دیا اور اس کے بعد چوہدری نثار علی خان پارٹی سے  لا تعلق ہونے لگے۔ تعلقات میں کشیدگی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ چوہدری صاحب پاناما والے معاملے میں نواز شریف کے کسی کام نہ آ سکے۔

متعلقہ عنوان :